مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس جناب حجۃ الاسلام محمود علوی نے امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائيل اور خطے میں ان کے اتحادی ممالک کی سازشوں پر ایرانی انٹیلیجنس کی قریبی نظر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ، اسرائيل اور ان کے اتحادیوں نے جب بھی دہشت گردوں کے ذریعہ شرارت کرنے کا منصوبہ بنایا، امام زمانہ (عج) کے گمنانم سپاہیوں نے اسے بروقت ناکام بنادیا ، انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال میں ایرانی انٹیلیجنس نے کئی دہشت گردانہ کارروائیوں کو قبل از وقت غیر مؤثر بنادیا اور دہشت گردوں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا انھوں نے کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں بم دھماکے کی کوشش کو قبل آز وقت ناکام بنادیا گيا اور اس سازش میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محمود علوی نے کہا کہ دہشت گرد تہران میں ایک بڑی مذہبی انجمن کی غذا کو مسموم کرنا چاہتے تھے جنھیں موقع پر گرفتار کرلیا گیا انھوں نے کہا کہ انصار الفرقان نامی دہشت گرد گروہ کے سربراہ سمیت کئي دہشت گردوں کو مختلف صوبوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی انٹیلیجنس اس لئے مضبوط ہے کہ اسے ایرانی عوام کی حمایت اور پشتپناہی حاصل ہے۔
جۃ الاسلام محمود علوی
ایرانی انٹیلیجنس کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب اور مؤثر کارروائیاں
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس نے امام زمانہ (عج) کے گمنام سپاہیوں کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائيل اور خطے میں ان کے اتحادی ممالک کی سازشوں پر ایرانی انٹیلیجنس کی قریبی نظر ہے۔
News ID 1855448
آپ کا تبصرہ